• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے فیصل واوڈا اور مراد سعید کو آج طلب کرلیا، ذرائع

کراچی (نیوز ڈیسک) مرحوم صحافی ارشد قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور فیصل واوڈا کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے آج پیر کو طلب کرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔

 فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے آج ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کو شواہد کیساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کیلئے نوٹس بھیجے گئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید