• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا تشویشناک ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تسنیم چوہدری کے بیان کے بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا تشویشناک ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ برطانیہ میں نون لیگ کے ترجمان تسنیم چوہدری کے سنسنی خیز بیان کے فوراً بعد نواز شریف کا برطانیہ چھوڑ کر جانا انتہائی تشویشناک ہے، نواز شریف کو اپنے ساتھی کی طرف سے قتل اور اقدام قتل کے الزامات کی تصدیق کیلئے خود کو پیش کرنا ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید