اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ جنسی ہراسانی کیس میں ʼʼگلوکارہ میشا شفیع کو ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے اور ان پر جرح کرنے کی اجازت دیدی ہے۔محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کا بہترین وقت،بیان ریکارڈ کرانے میشا شفیع کو پاکستان آنے کی ضرورت نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سوموار کے روز کیس میں ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی میشا شفیع کی درخواست منطور کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ عدالتوں میں جدیدٹیکنا لو جی استعمال کرنے کا یہ بہترین وقت ہے، عدالت نے میشا شفیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا کہ صرف بیان ریکارڈ کرانے کے لئے گلوکارہ میشا شفیع کو پاکستان آنے کی ضرورت نہیں ہے۔