کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل حاجی غلام حسین دشتی حاجی درمحمد بلوچ لیاقت بلوچ حاجی خیلل دہانی عمر کشانی حاجی سمیع اللہ شیخ مینر بلوچ حاجی آغا محمد محمد حسنی ذوالفقار بلوچ سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائے دوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس نقیب کاکڑ عزیز بازئی قاہر ترین عنایت درانی شکور خلجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ نعمت ودیگر نے مشترکہ بیان کہا ہے کہ تربت کے غریب دکانداروں سے گزشتہ ایک ماہ سے مختلف نمبروں سے فون کر کے پیسہ طلب کئے جارہے ہیں تربت کے صدر حاجی اسحاق دشتی اور کابینہ ارکان نے انتظامیہ اور پولیس افسران کو بار ہا آگاہ کیا مگر تاحال اس پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں کی گئی، گزشتہ ایک ماہ کے دوران وقتاً فوقتاً موبائل فون نمبرز سے واٹس ایپ کے ذریعے دکانداروں کو فون کئے جارہے ہیں اور پیسے کا مطالبہ کیاجارہا ہے اس سلسلےمیں مرکزی انجمن تاجران تربت نے ایس ایس پی کچ، ڈپٹی کمشنر کیچ کی عدم موجودگی کی وجہ سے کمشنر مکران ڈویژن و دیگر متعلقہ افسران سے ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ ان عناصر کا فوری سراغ لگائے بصورت دیگر صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال اور احتجاج کیاجائیگا۔