• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، زرداری مارشل لاء لگانے پر متفق، فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما فوادچوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف اورآصف علی زرداری میں اتفاق ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگ جائےکیونکہ انہیں پتہ ہے کہ وہ الیکشن جیت نہیں سکتے‘مارشل لا کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ تحریک انصاف ہے ‘ہمارا کوئی فیورٹ نہیں  

انہوں نے معاملہ متنازع بنایا ، جو بھی آرمی چیف لگانا ہے لگائیں تاکہ معاملات آگے بڑھیں۔

زمان پارک لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہناتھاکہ جمعہ کی رات35سے 40ہزارلوگ راولپنڈی پہنچ جائیں گے، ہفتے کولاکھوں لوگوں کا اجتماع پنڈی میں ہوگا‘.

 شہبازشریف کو کوئی آوازبھی دے تو جہاز پکڑ کر باہر چلے جاتے ہیں، پاکستان میں لوگوں کو پتا ہی نہیں انڈسٹری اور کامرس کا وزیر کون ہے، سارے وزیر ملک سے باہرہیں، اب ہمارے وزیر بھی نامعلوم ہی ہیں۔مارشل لا کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو تحریک انصاف ہے، ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا انشااللہ الیکشن ہی ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید