• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق نیب ریفرنس میں گرفتاری سے دس روز قبل ملزم کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے حوالہ سے آگاہ کرنیکا لاہور ہائی کورٹ کا حکمنامہ کالعدم کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں نہ تو کوئی شرط ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی گنجائش ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز نیب کی اپیل کو غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا ہے اور قراردیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا حکم خلاف قانون ہے۔
اہم خبریں سے مزید