• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم تقرریاں، ملکی دفاع، سلامتی و استحکام مزید مضبوط ہوگا، علماء و مشائخ

اسلام آباد(اے پی پی)ملک کے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اورجنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نےاپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی ہے، سید عاصم منیر حافظ قرآن ہیں، ان کا سپہ سالار مقرر ہونا پاکستان کی فوج اور قوم کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے اور عالم اسلام میں پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے ،ملکی دفاع ، سلامتی و استحکام مزید مضبوط ہو گا،یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، پیر نقیب الرحمن ، پیر حسان حسیب الرحمن ،امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، امیر جمعیت علماء اسلام مولانا حامد الحق حقانی ، سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ ، سیکرٹری جنرل متحدہ علماء کونسل مولانا محمد خان لغاری ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسعد زکریا ، ڈاکٹر راغب نعیمی ، پروفیسر ابو بکر صدیق، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ عارف واحدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان کا ایک حافظ قرآن کو سپہ سالار مقرر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی قوم کو وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے،ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ نئے سپہ سالار اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری سے پاکستان کا دفاع ، سلامتی اور استحکام مزید مضبوط اور مستحکم ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید