کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا ائرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلہ پر طیارہ نے 2240 پر ’مےڈے‘ کال دیایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیاجہاز نے 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیاجہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 پر پارکنگ بے پہنچا فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی ، پائلٹ نے احتیاط کرتے ہوئے انجن نمبر 2 کو بند کردیا تھا اور ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا، جہاز میں 54 مسافر سوار تھے ۔ ادھرپی آئی اے کے ترجمان نے سکھر سے اسلام آباد کی پرواز کے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ATR طیارے کی اسلام آباد لینڈنگ سے چند منٹ قبل کاک پٹ میں ایک انجن کے متعلق وارننگ موصول ہوئی۔ طیارے کے کپتان نے مروجہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کنٹرول ٹاور کو اس کی اطلاع دی اورایوی ایشن کے لاگو طریقہ کار کو اپناتے ہوئے باحفاظت طیارے کو اسلام آباد ائر پورٹ پر لینڈکر دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کی۔