• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ:لین دین کے تنازع پر 48سالہ شخص قتل، دوسرازخمی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)گلبر گ میں تھانہ لبرٹی مارکیٹ کے علاقے میں لین دین کے تناز ع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل اوردوسرازخمی ہوگیا۔ مقتول48 سال شہزاد اور زخمی محمد رضوان کا فائرنگ میں ملزم اسامہ سے 15 ہزار روپے کے لین دین کا تناز ع چلا آرہا تھا۔ تھانہ لبرٹی پولیس نے مقتول شہزاد کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے جبکہ زخمی محمد رضوان کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے ملزم اسامہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔