• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نے رواں مالی سال ایک لاکھ22ہزار616نئے کنکشنز فراہم کئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے رواں مالی سال 2022-23ء کے دوران ایک لاکھ22ہزار616نئے کنکشنز فراہم کئے ہیں ان کنکشنز کی تنصیب کے بعد میپکو کے صارفین کی کل تعداد 77لاکھ39ہزار429ہوگئی ہے۔ صارفین کی تعداد کے حساب سے میپکو ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی بن گئی ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسدحماد کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران ایک لاکھ14ہزار666گھریلو کنکشنز نصب کئے گئے ہیں ان کنکشنز کی تنصیب کے بعد میپکو ریجن میں گھریلو صارفین کی کل تعداد 69 لاکھ 4 ہزار 785 ہوگئی ہے۔6ہزار28کمرشل کنکشنز کی تنصیب کے بعد میپکو ریجن میں کمرشل صارفین کی کل تعداد 6لاکھ24ہزار949، 297صنعتی کنکشنز کی تنصیب کے بعد میپکو ریجن میں کمرشل صارفین کی کل تعداد 60ہزار448 ہو گئی ہے۔
ملتان سے مزید