پشاور(آئی این پی)پشاور میں تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او نے علاقے میں مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کردیا،تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او کی تھانے میں معززین علاقہ سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اہلکار عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ جو مسئلہ تھانے آئے گا وہ شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا،ایس ایچ او عبدالعلی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا،انہوں نے کہا کہ شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر چھوڑوں گا نہیں،عبدالعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو میری ہے اور میں نے کوئی بات غلط نہیں کی۔