• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز حالات دیکھتے ہوئے پاکستان نہیں آنا چاہتے، فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی

لاہور(شوبز رپورٹر) بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ غریبوں کے لیے کام کریں گے تو پاکستان میں آپ کی زمینوں پر قبضہ ہوجائے گا، اوورسیز پاکستان میں حالات دیکھتے ہوئے نہیں آنا چاہتے ۔ پاکستان میں عدالتی نظام بہت پیچیدہ ہے، یتیم خانہ اپنی والدہ کے نام پر بنانے لگا تو میری زمین پر قبضہ ہوگیا، ان خیالات کے اظہار انہوں نے ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمود بھٹی نے کہا کہ زمین کا مختار نامہ وکیل کو دیا تو اس نے قبضہ کر لیا۔موجودہ عدالتی نظام سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے،دسمبر سے تمام امدادی سرگرمیاں بند کرنیکا اعلان کرتا ہوں، پاکستان افریقہ سے پیچھے چلا گیا، مجھے پاکستان کا ستارہ امتیاز نہیں چاہیئے میں ستارہ امتیاز واپس کر رہا ہوں ، اب تک مجھ پر 12 کیس بن گئے ہیں، میں پیرس میں رہتا ہوں،میرے کیس حل نہ کئے گئے تو عدالت کے باہر بھوک ہڑتال کروں گا ،یہ کیسا عدالتی نظام ہے، کیس لڑتے ہوئے میرے 2 کروڑ روپے لگ چکے ہیں، میں آخری بار ہیلی کالج میں آیا ہوں اگر میرے کیس چیف جسٹس صاحب سنیں گے تو میں اپنے تمام غرباء سے متعلق کام جاری رکھ سکوں گا ورنہ میں اپنا سرمایہ غیر ممالک لیجاؤں گا، بیرون ممالک میں لوگوں کی خدمت کروں گا وہاں لوگوں کی خدمت کرنے والے کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوتے ہیں، مجھے انسانیت خدمت کا یہ انعام ملا کہ میرے وارنٹ گرفتاری میرے دفتر میں بھیج دیئے گئے، قبل ازیں محمود بھٹی کا ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی آمد پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر،منور خان،پروفیسر سید غزالی،ڈاکٹر ظفر،ڈاکٹر اشفاق نے استقبال کیا انہیں گلدستہ پیش کیا گیا، محمود بھٹی نے آرٹ نمائش کا افتتاح کیا، محمود بھٹی نے ہونہار پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔
اہم خبریں سے مزید