• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6شدت کے خوفناک زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 310 تک جا پہنچی، مرنے والوں میں بیشتر اسکول کے بچے شامل ہیں جبکہ 370سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے میں کئی اسکول بھی منہدم ہوگئے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جن کی درست تعداد تو تاحال نہیں معلوم البتہ سب سے زیادہ بچے ہی لقمہ اجل بنے۔
اہم خبریں سے مزید