• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلکار کا قتل، سوئیڈن میں مقیم ملزم کی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کر کے خرم نثار کے سوئیڈن فرار ہونے کے معاملے پر تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ ملزم کی تمام تفصیلات انٹرپول، سوئیڈش سفارتخانے اور متعلقہ حکام کو فراہم کی جائیں گی،تفتیشی حکام کے مطابق ملزم خرم کے سوئیڈن میں تمام کوائف اور تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، خرم نثار کے غیرملکی پاسپورٹ پر پاکستان آمد کا اندراج نہ ہونے پر بھی اسے روکا نہیں گیا، خرم اسٹاک ہوم کے ڈسٹرکٹ جیکبس برگ کے ایک اپارٹمنٹ میں نویں منزل پر رہائش پذیر ہے، ملزم نے 5نومبر کو سوئیڈن سے پاکستان تک کا سفر پاکستانی پاسپورٹ پر کیا،پولیس کے مطابق خرم کے پاکستان میں داخلے کی مہر اس کے پاکستانی پاسپورٹ پر لگی تھی، سوئیڈش پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر نہ ہونے پر بھی خرم کو نہیں روکا گیا۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطلع کرنے پر ایف آئی اے صرف پاکستانی پاسپورٹ کو سسٹم میں چیک کرتی رہی۔واضح رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمن کو قتل کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید