• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعات میں 4افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں عمر ولد منان زخمی ہوگیا۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور یہ معلوم ہوا کہ تین دوست موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم سمت سے گولی آکر لگی اور سر کو چھوتے ہوئے گزر گئی ۔عزیز آباد تھانے کی حدود عائشہ منزل جان ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر فیصل ولد عالم زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ۔اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود ایم پی آر کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 25 سالہ عبدالولی ولد دریاب خان زخمی ہو گیا،سہراب گوٹھ تھانے کی حدود گل ہومز کے قریب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 19 سالہ عمر خان ولد لال محمد زخمی ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید