• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام دھرنا جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشین بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام برشور کو پشین میں ضم کرنے کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا اتوار کو بھی جاری رہا ،گزشتہ روز احتجاجی دھرنے سے لطف اللہ ترین ، خانزادہ بشیر ، حبیب اللہ بٹے زئی ، خان ولی خان ، ملک عبدالطیف ،ملک یار ، دولت خان ، نصیر خان ترین ، ملک فرید ترین سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میںچار دن سے سڑک پر ہمارا احتجاج جاری ہےجو مطالبات تسلیم اور نوٹیفیکیشن کے اجرا تک جاری رہے گا، پشین کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ مطالبات کی منطوری تک دھرنا جاری رہے گااوربرشور کو کسی صورت پشین میں ضم ہونے نہیں دیں گے ،صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف پورا علاقہ سراپا احتجاج ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ برشور کو پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور پرمنسوخ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید