• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے جنگ بندی ختم کر دی، حکومت کی جنگجوؤں کیخلاف ایکشن کی تیاری

اسلام آباد(اے ایف پی …خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) نے حکومت کے ساتھ جون میں طے پانے والا سیز فائر معاہدہ ختم کرتے ہوئے اپنے دہشت گردوں کو ملک بھر میں حملوں کا حکم دیدیا اور کہاکہ ہم نے بارہا خبردار کیا اورصبر سے کام لیا ،ہم پر حملےکیےگئے،اب ہمارے انتقامی حملے دیکھیں،ادھر حکومت نے جنگجوؤں کیخلاف ایکشن کی تیاری کرلی۔

تجزیہ کارو ریٹائرڈ بریگیڈیئرسعد خان نے کہاکہ افغان طالبان کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات شروع کرنا اور انہیں معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان کی وزارت دفاع تحریک کے تمام گروپ لیڈرز، مسؤلین تحصیل اور والیان کو حکم دیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں جہاں بھی آپ کی رسائی ہوسکتی ہے حملے کریں.

بنوں کے ضلع لکی مروت سمیت مختلف علاقوں میں مسلسل آپریشنز ہو رہے ہیں اور اقدامی حملوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔دو ہفتے سے بھی کم عرصہ قبل ٹی ٹی پی نے ایک حملے کیا تھا جس میں شمال مغربی پاکستان میں 6پولیس اہلکار شہید ہوئے تھےبعد ازاں جمعے کے بعد سے عسکریت پسندوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش میں فوج علاقے میں گشت کر رہی ہے، ہیلی کاپٹر گن شپ ان کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید