• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتیں، شہری قیمتی سامان و نقدی سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گیے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہےتفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپور پولیس کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو نصیر کی دکان میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے نقدی چھین لی تھانہ الپہ پولیس کے علاقے سے دو نامعلوم ملزمان نے شہباز سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھانہ مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے محمود کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا تھانہ ستیل ماڑی پولیس کے وسیم اور بہاؤالدین زکریا پریس کے علاقے سے علی کا نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔
ملتان سے مزید