• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی جمہوری جماعت، ووٹرز، کارکن کی تربیت کرتی ہے، عہدیداران

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سیکرٹری تعلقات عامہ جنوبی پنجاب بابو نفیس احمد انصاری ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی ملتان سٹی وسابق صدر ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملتان حاجی محمد امین ساجد ، نائب صدر پیپلز پارٹی ملتان سلیم شہزاد ، عابد حسین شاہ، غلام شبیر گرو ، رانا خرم شہزاد ، ملک سلمان سعید راں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ھے دوسری پارٹیوں کے کارکنوں سے کہتے ہیں کہ اگر سیاست سیکھنے کا شوق ہو تو پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے تجربہ حاصل کریں پیپلزپارٹی اپنے ووٹرز، کارکن عہدیداران کی تربیت بھی کرتی اپنے مخلص دوست اور ساتھیوں کی قدراورعزت کرتی ھے 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب ملتان سٹی سیکرٹریٹ ملک نسیم لا بر کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی اور اس طرح ملتان سمیت پورے پاکستان چاروں صوبوں کشمیر گگلت بلتستان سمیت پوری دنیا میں جوش اور جذبے کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کریں گے۔