• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزبان ملک کی بدترین کارکردگی، قطر فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر، تینوں میچز ہار گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز)میزبان قطرمسلسل تیسری شکست کے ساتھ ورلڈ کپ فٹبال سے باہر ہوگیا۔ یہ ورلڈکپ تاریخ میں کسی بھی میزبان ملک کی بدترین کارکردگی ہے۔ خلیجی ریاست نے اس ورلڈ کپ پر 200 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی۔ اس کی ٹیم 2019میں ایشین کپ چیمپئن ہے۔ کوچ فیلکس سانچیز اور ان کی ٹیم پر بری کارکردگی کے بعد زبردست تنقید کی جارہی ہے۔ وہ بغیر کسی پوائنٹ کے باہر ہو گئے اور صرف ایک گول کیا۔ وہ 2010 میں جنوبی افریقہ کے بعد گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی دوسری ورلڈ کپ میزبان ملک ہے۔ 1930 میں پہلے ٹورنامنٹ کے بعد 22 ورلڈ کپ میں ہر دوسری میزبان ٹیم اگلے مرحلے میں ضروری پہنچی ہے۔ میزبان ملک نے چھ بار ورلڈ کپ جیتا ہے ۔ورلڈ کپ فٹبال ٹور نامنٹ میں منگل کو گروپ اے سے نیدر لینڈ اور سینگال نے ناک آئوٹ مر حلے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ سینگال نے ایکواڈور کو 2-1سے شکست دے کر 2002کے بعد ناک آئوٹ مر حلے میں کوالیفائی کیا ہے، ناکامی کے بعد ایکواڈور کے کھلاڑی رو پڑے۔ نیدر لینڈ نے میزبان قطر کو ناکامی سے دوچار کیا، فاتح ٹیم کی جانب سےکھیل کے 44 ویں منٹ میں سار اسمعیلہ نے پنالٹی پر گول بناکر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا، ایکواڈور کی جانب سے کھیل کے67 ویں منٹ میں میسی کیسی ڈو نے گول اسکور کیا، تین منٹ بعد 70ویں منٹ میں کولی بیلے نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔سینیگال نے گروپ اے میں اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ میزبان قطر کو 1-3 سے ہرایا تھا۔ منگل کو دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے میزبان قطر کے خلاف2-0 سے فتح سمیٹی، یہ میچ یکطرفہ ثابت ہوا، نید لینڈ کے کھلاڑیوں نے پورے میچ میں اپنی گرفت مضبوط رکھی، ان کی جانب سے کوڈی گاکپو نے 29 ویں اور ڈی جونگ نے 49 منٹ میں گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ڈچ ٹیم گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔فٹبال ورلڈکپ میں 8 گروپس میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اسپورٹس سے مزید