• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرسنگ کالجز کے طلبہ کا مطالبات کیلئے مظاہرہ

پشاور (وقائع نگار )خیبر پختونخوا کی سرکاری نرسنگ کالجز کے طلبہ نے اپنے مطالبات کیلئے صوبائی اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سٹفینڈ انٹرن شیپ دینے سمیت دیگر درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔دو سال سے وظیفہ سے محروم ہیں جبکہ انٹرن شیپ بھی نہیں دیتے اور مردانہ طلباء کیلئے ہاسٹل کی سہولت بھی میسر نہیں مطالبات کی منظوری تک اسمبلی چوک میں احتجاج جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید