اسلام آباد(نمائندہ جنگ )ملک میں ماہ نومبر میں مہنگائی کی شرح 23.84فیصد رہی اور اس میں 0.76فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر میں پیاز 34.42فیصد ، چائے14.79 ، آلو 14.57 ، خشک پھل کی قیمت میں 12.79فیصد اضافہ ہوا،شہری علاقوں میں 0.38فیصد اور دیہی علاقوںمیں 1.30فیصد اضافہ ہوا۔
کنزیومر پرائس انڈکس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح25.14فیصد رہی ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات نےمہنگائی کے ماہانہ اعداد وشمار جار کردیئے ہیں۔
اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پیاز 34.42فیصد ، چائے14.79فیصد ، آلو 14.57فیصد ، خشک پھل 12.79فیصد ، مچھلی 7فیصد، انڈے 5.34فیصد ، مکھن 4.96فیصد ، چینی 3.67فیصد ، پائوڈر دودھ 2.97فیصد،گندم کی مصنوعات 2.15فیصد، بیکری کی اشیاء 2.11فیصد ، تیار شدہ خوراک 1.4 فیصد اور سویٹ میٹ میں 1.36 فیصد اضافہ ہوا، اونی ریڈ میڈ گارمنٹس کی قیمت میں 12.71فیصد ، سولڈ فیول 5.87فیصد.
گھریلو ٹیکسٹائل 5.53فیصد اضافہ ہوا ،جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں تازہ سبزیاں 26.42فیصد ، دال مسور11.17فیصد ، ٹماٹر 9.56فیصد ، دال چنا 5.51فیصد ، مرغی 5فیصد ، دال ماش 4.26فیصد ، دال مونگ 3فیصد، بیسن 3.5فیصد اور ثابت چنے میں دو فیصد کمی ہوئی ۔