• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ اپنے کام سے کام رکھے، ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن نہ دیں اپنی کارکردگی بہتر کریں، فواد چوہدری

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےسپریم کورٹ کے خلاف بدزبانی کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ کا بنیادی کام عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے ‘وہ اپنے کام سے کام رکھے ‘عدالتوں کی کارکردگی شرمناک ہے ‘.

عدالتیں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ‘ ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن نہ دیں ‘جوڈیشل سسٹم کام نہیں کر رہا، لوگوں کا اعتماد عدالتوں پر نہیں رہا، لوگ کہتے ہیں اپنے فیصلے خود کر لیں ان کے پاس جا کر کیا ملنا ہے‘اعظم سواتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز ٹس سے مس نہیںہورہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، اس کا کام عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے‘عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرمناک ہے۔

اہم خبریں سے مزید