کراچی( مانیٹرنگ نیوز …اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی جس پر اسٹیٹ بینک کاکہنا ہےکہ ڈیپازٹس کا دورانیہ بڑھانا سعودی معاونت کا تسلسل ہے، ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی قدر کرتے ہیں،سعودی عرب نے پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالرز ڈپازٹس ہیں، ڈپازٹس کا دورانیہ بڑھانا سعودی عرب کا پاکستان کی معاونت کا تسلسل ہے، ان ڈپازٹس سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، یہ سہولت بیرونی ادائیگیوں کو توازن دینے اور پائیدار معاشی ترقی کا موقع دینے میں مدد دے گی، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے نومبر 2021ء میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے تھے۔h