کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلی دفعہ کہا ہے وہ حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں،عمران خان پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مجھے موت آجائے، پی ڈی ایم قیادت عمران خان کی بات پر غور کرے گی.
پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی تحلیل اتحادی حکومت کو زیادہ سوٹ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات ہوئے تھے، اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے موقف سے اتفاق نہیں کیا تھا.
حکومت کے پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔ وہ جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔
پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان اور سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی بھی شریک تھیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دسمبر کے وسط تک اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موو ہوجائے گی، چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کر کے رکھی ہوئی ہے، عمران خان جب کہیں گے اسی وقت سمری آگے بھیج دیں گے، مونس الٰہی نے یہ نہیں کہا کہ جنرل باجوہ کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔