• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں، سراج الحق

تیمرگرہ( نمائندہ جنگ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہےانتخابات سے قبل سیاسی جما عتوںاور تمام سٹیک ہو لڈرزکو انتخابی اصلاحات پر متفق ہونا ضروری ہے پی ڈی ایم اور پی ٹی ائی دونوں میں کوئی فرق نہیں دونوں کی پالیسیاں امریکہ کے تابع ہے ٹرانس جنڈر بل عالمی دجال کا ایجنڈا ہے ان خیالات کا اظہارا نھوں نے احیا ء العلوم بلامبٹ میں جما عت اسلامی کے ما ہانہ تر بیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعز ازلملک افکاری نے بھی خطاب کیا سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر 35سال تک فوجی حکومت اور 35سالوں تک پیپلز پا رٹی ، ن لیگ اور پی ٹی ائی نے حکومتیں کئے لیکن ملک کے مسا ئل حل نہیں کئے گئے ملک کا نظام قرضوں پر چل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید