• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی پہاڑوں میں چھپائی گئی 1758 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد

کراچی (این این آئی) پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے علاقے میں پہاڑوں میں چھپائی گئی 1758کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 593.325 ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان)سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے علاقے (دوسی کور)میں پہاڑوں میں چھپا ئی گئی 1758کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی(ہیروئن)برآمد کر لی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 593.325 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
ملک بھر سے سے مزید