مری(نمائندہ جنگ)مری ایکسپریس وے ڈنہ میں واقع ہوٹل کے کمرے میں تین نوجوان مردہ ہائے گئے جبکہ ایک بے ہوش تھا۔ بےہوش نوجوان نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوش میں آنے پر بتایاکہ و ہ چار دوست مر ی سیر کیلئے آئے تھے اورایک ہوٹل میں کمرہ لیاتھا۔ انہوں نے سردی سے بچنے کیلئے گیس سلنڈرہیڑجلا رکھاتھا جسکے باعث وہ سب بےہوش ہوگئے ۔ ادھرصبح دیر گئے جب نوجوان نہ اٹھے تو ہوٹل انتظامیہ نے دروازہ پر دستک دیں جب کسی نے کمرہ نہ کھولا تو دروازہ کوتوڑاگیاتو اندر 28 سالہ محمداویس ساکن آڑوکس تریٹ،30 سالہ فیصل الیاس ساکن شمس آباد راولپنڈی اور29 سالہ محمدشاہ رخ ساکن نامعلوم جاں بحق ہوچکے تھے جبکہ27 سالہ محمدولد عبدالمجید ساکن گوجرانوالہ بے ہوش پایا گیا جس کی اطلاع ریسکیو1122 مری کودی گئی ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمدیوسف اورایس ایچ اومری محمداسلم موقع پر پہنچ گئے،فرانزک ٹیم نے اے سی مری کی موجودگی میں تحقیقات شروع کردی۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اوربے ہوش ہونے والے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال منتقل کردیاگیا ۔مری پولیس نے تحقیقات شروع کردیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ، فرانزک رپوٹ کے بعد تحقیقات کی جائینگی۔