• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، دستی بم و اسلحہ سمیت گرفتار، ملزم کو 14سال قید کی سزا

پشاور(کرائم رپورٹر) انسداد دہشتگردی پشاور کی عدالت نے دستی بم و اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات کےتحت ملزم کو14 سال قید کی سزاءسنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم امین شاہ سکنہ قمبر خیل تیراہ خیبر کو سی ٹی ڈی پشاور پولیس نے گرفتار کیا ا س کے قبضے سے ایک عدد دستی بم اور کارتوس سمیت پستول برآمد کی ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو دفعہ 5ایکسپلوسیو میں 5سال قید، 4ایکسپلوسیو میں 7 سال اور 15AA میں 2سال قید کی سزاءسنادی۔ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا۔
پشاور سے مزید