کوئٹہ (آن لائن)تربت بازار میں نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا جانیوالا دستی بم دکان کے باہر گر کر پھٹ گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کے مطابق تربت بازار میں نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو دکان کے باہر روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسسز اور مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔