• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے ریکارڈ بہتر، کسی کو دیکھ کر انداز نہیں بدل سکتے، محمد یوسف

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور ماضی کے عظیم بیٹسمین محمد یوسف نے کہا ہے کہ کسی کو دیکھ کر پاکستان اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتا، پاکستان کا ریکارڈ انگلینڈ سے بہتر ہے، انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ اچھا کھیلا تو ایسا نہیں کہ آئندہ بھی اچھا کھیلیں گے، انگلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ تیز کھیلنے میں کریڈٹ جاتاہے۔ ایک انٹر ویو میں سابق کپتان نے کہا کہ ہر ٹیم اپنی پلاننگ کے حساب سے کھیلتی ہے،جس طرح کی ضرورت تھی پاکستان نے اس طرح کی بیٹنگ کی۔ میں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کبھی تیز پچ نہیں دیکھی، اسپنرز اور ریورس سوئنگ سے وکٹیں ملتی ہیں۔ پچ بولنگ کے لیے سازگار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ2003 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز ایسی ہی تھی، پاکستان جلدی آؤٹ ہوگیا اور انگلینڈ راولپنڈی ٹیسٹ جیت گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید