راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے نے مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرانے پر بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔