لاہور( نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے آئندہ انتخابات کے اعلان سے قبل پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے حوالے سے لائحہ عمل اور نئی منصوبہ بندی کے لیے رابطے تیز کر دئیے ہیں پی ڈی ایم میں شامل بڑی جماعتوں نے پنجاب میں اپنی سیاسی بقا کیلئے تبدیلی کو ناگزیر قرار دیا ہے آصف زارداری نے چوہدری شجاعت سے حالیہ ملاقات میں تجویز دی ہےکہ پرویز الہیٰ اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے نیا سیٹ اپ بنا لیں گے۔
یقین دلاتا ہوں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے چوہدری شجاعت بھی فوری اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔
انہوں نے آصف زرداری کو یقین دلایا کہ ملکی مفاد کی خاطر وہ اس سلسلے میں پرویز الہیٰ سے بات کریں گے۔