• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل میں رکاوٹ صرف پرویز الٰہی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل میں رکاوٹ صرف پرویز الٰہی ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ فوری الیکشن سے متعلق نئی فوجی قیادت کی رائے بہت اہم ہوگی،ادارے مخالف ہوگئے تو عمران خان کی مقبولیت بھی کام نہیں آئیگی، اقتدا ر کیلئے عوام میں مقبولیت کے ساتھ اداروں میں قبولیت بھی ضروری ہوتی ہے، 

میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر تحریک انصاف کا کنفیوژن بڑھتا جارہا ہے،

میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں اہم سماعت ہوئی، ارشد شریف کی والدہ بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ بھی عدالت میں پڑھ کر سنائی، جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ کینین پولیس کے تین اہلکاروں کے انٹرویو رپورٹ میں شامل کیوں نہیں ہیں؟، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا میں فائرنگ کرنیوالے تین اہلکاروں سے ٹیم کی ملاقات کروائی گئی، چوتھے اہلکار کے زخمی ہونے کے باعث ملاقات نہیں کرائی گئی.

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے احکامات دیئے کہ وفاقی حکومت فوری طور پر نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے، عدالت چاہتی ہے آزادانہ ٹیم قتل کی تحقیقات کرے، جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو ”ان کے“ ماتحت ہو جن کا نام آرہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید