• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی میں آگاہی ورکشاپ " ڈیجیٹل اسکلز 2023" کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی ملتان ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز، شعبہ اردو اور ملتان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک سے آگاہی ورکشاپ بعنواں " ڈیجیٹل سکلز 2023"منعقد کی گئی ، مہمان خصوصی ڈاکٹر قمر رباب جبکہ ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر شاہدہ رسول تھیں۔ ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی کی تمام طالبات کے لئے کیا گیا تھا تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ایسی ہنر مندانہ صلاحیتیں پیدا کرسکیں کہ اپنی اور اپنے والدین کی معاشی ضروریات کو بطریق احسن پورا کریں۔ مہمان اسپیکر طلحہ حمید نے اپنی ٹیم کے ساتھ طالبات کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کی کئی گر سکھائے ۔
ملتان سے مزید