• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کی عالمی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں، 8 ٹیمیں مورچہ زن، کوارٹر فائنلز آج شروع

دوحا/ قطر (شکیل یامین کانگا/ نمائندہ خصوصی) فٹبال کی عالمی جنگ فیصلہ کن مرحلے میںداخل ہوگئی، 8ٹیموں نے مورچے سنبھال لیے۔ورلڈ کپ کوارٹرفائنلز کا آغاز جمعے سے کروشیا اور عالمی نمبر ون برازیل درمیان میچ سے ہوگا۔دوسرا کوارٹر فائنل اسی روز ہالینڈ اورارجنٹائن کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ برازیلی کپتان کاکہنا ہے کہ ٹورنامنٹ جیتنےکی پوزیشن میں ہیں۔ کوشش ہوگی کہ مخالف ٹیم کو شروع سے ہی دباؤ میں لیا جائےگا ۔ ناک آؤٹ میں کوریا کے خلاف کارکردگی ان کا ری پلے ہوگا،ہمارا دفاع دنیاکا بہترین دفاع ہے، کوشش ہوگی کہ ابتدا ء ہی میں برتری لے کر میچ پرگرفت بڑھائی جائے۔ دوسری جانب2018ورلڈکپ کی فائنلسٹ کروشین ٹیم بھی کچھ کر دکھانےکی پوزیشن میں ہے۔ کروشیا نےٹاپ سسکٹین مرحلے میں جاپان کے خلاف پینلٹی ککس پرفتح حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی، کھلاڑی برازیل کےخلاف عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع نیدرلینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان دوسرے کوارٹر فائنل میں کی جارہی ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں امریکا کے خلاف میچ میں نیدر لینڈ نے اپنی کامیاب حکمتِ عملی سے تین ایک سےکامیابی حاصل کرکے مخالف ٹیموں کو یہ پیغام دیاہے کہ اس باراس کے کھلاڑی کچھ کر دکھانےکی پوزیشن میں ہیں۔ہالینڈ کی ٹیم تین بارورلڈ کپ کےفائنل میں پہنچی ہیں لیکن بدقسمتی سے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے جبکہ ارجنٹائن کو دو بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ جمعرات کو پہلا کوارٹر فائنل السماما فٹ بال اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجے اور ہالینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان مقابلہ لوسیل اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید