ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ نیا میدان ہے اور نیا ٹیسٹ ہوگا ۔ کوشش ہوگی کہ پاکستان کی جیت کے ساتھ ٹیسٹ ختم ہو۔ ملتان میرے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، جہاں سنچری ان کا ایک خواب ہے۔ کوشش کروں گا فارم کو برقرار رکھوں لیکن سب سے بھی زیادہ پاکستان کی جیت اہمیت رکھتی ہے۔ ملتان اسٹیڈیم میں امام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر اسپن ٹریک سوٹ کرتا ہے، ہمیں اسپن ٹریک بنانا چاہیے، ہوم ایڈونج کا فائدہ اٹھا چاہیے، پنڈی پیچ کی نسبت ملتان کی پچ اسپنرز کیلئے فائدہ مند لگ رہی ہے۔ پہلے ہی سیشن میں گیند ٹرن ہوگی تو مہمان ٹیم مشکل میں آسکتی ہے۔