اسلام آباد(تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) شوگر انڈسٹری چینی ایکسپورٹ کا انتظار کرتے کرتے تھک گئی جبکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ جس کے چیئرمین وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ ہیں، نے وعدے کے مطابق پیر کو سمری یہ کہہ کر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نہیں بھجوائی کہ وہ 25نومبر کے شوگر انڈسٹری کے فاضل سٹاک اور ایف بی آر کے 29نومبر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ڈیٹا پر چینی کی برآمد اور اس کی مقدار کی سمری ای سی سی کیلئے وزیر خزانہ کو نہیں بھجوا سکتے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ وزارت خزانہ اور شوگر انڈسٹری نے اس صورتحال پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔