• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OGDC میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری، مطلوبہ شرائط پوری نہیں

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) اوجی ڈی سی ایل کے آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے ادارے میں ایگزیکیٹو ڈاریکٹر (جوائنٹ وینچرز) کے عہدے پر تقرر کردہ افسر پر یہ کہہ کر سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے کہ کے تقرر کردہ افسر اشتہار میں دی گئی شرائط پرپورا نہیں اترتے اور ادارے کی پالیسی پر پورا نہیں اترتے۔ دی نیوز کے پاس موجود او جی ڈی سی ایل کی دستاویزات کے مطابق مذکورہ عہدے پر 4 مارچ 2022 کو عاطف غفور کو ایگزیکیٹو ڈاریکٹر (جوائنٹ وینچر ) کاتقرر کیا تھا جس پر مطلوبہ 18 سال کا تجربہ درکار تھا، جبکہ تقرری والے دن متعلقہ افسر کا تجربہ 16 سال پانچ مہینے اور سات دن تھا اور انہوں نے 28 جنوری 2002 کو برطانیہ سے ایم بی اے کیا تھا۔ مزید یہ کو مذکورہ افسر بے اے انجینئرنگ کیا تھا جو کہ ان کے درکار عہدے کے لئے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ اس کے علاوہ او جی ڈی سی ایل ہائر ایجوکیشن کمشن سے متعلقہ دستاویزات نہیں حاصل کی گئیں ۔