سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوکر گھومنے والا بنگلہ دیشی شخص گرفتار۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ چوکی سہالیہ سے پولیس نے غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے شخص عمر فاروق کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ملزم بنگلہ دیش کا رہائشی اور غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔