• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ بحالی تحریک میں راولپنڈی کے وکلاء کا کردار تاریخی رہا، جسٹس ملک شہزاد

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا ہے کہ میں راولپنڈی بار کا حصہ ہوں۔اس مقام پر پہنچنے میں راولپنڈی کے وکلاء کا بڑا حصہ ہے۔عدلیہ بحالی تحریک میں راولپنڈی کے وکلاء نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ وکلاء جو کچھ کہنا چاہتے ہیں وہ سمجھ گئے ہیں۔قبل ازیں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ساتھی ججز جسٹس صداقت علی خان،جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور دیگر کے ہمراہ ہائی کورٹ بار میں آئے تو وکلاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔بار کے صدر طلعت زیدی،سیکرٹری ملک خرم شہزاد جنرل سیکرٹری اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے عہدیداروں نے ججز کا استقبال کیا۔ تقریب میں سید قلب حسن، ملک صدیق اعوان، غلام مصطفی کمال، رزاق اے مرزا،مبشر ملک،نجم حنیف شیخ،فیصل بٹ،ظفرمغل،ساجد تنولی،حسن رضا پاشا سمیت وکلاء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک خرم شہزاد نے کہا کہ ملک شہزاد احمد خان راولپنڈی بار کا سرمایہ ہیں۔ دیگر وکلاء رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک شہزاد احمد خان راولپنڈی بار کا فخر ہیں۔راولپنڈی بار ملک شہزاد احمد خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ادھر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے ہفتہ کو جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے اعزاز میں عشائیے کا اعلان کیا۔
اسلام آباد سے مزید