اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کی دوپہر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں طلب کرلیا گیا ہے، یہ اجلاس شوگر ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین طارق بشیر چیمہ جو کہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی ہیں کی طرف سے بھجوائی گئی چینی کی ایکسپورٹ سمری پر بحث و تمحیص کرے گا اور شوگر انڈسٹری کے 7 مہینے سے ہونے والے مذاکرات اور ملاقاتوں کے حوالے سے چینی کی برآمد کا فیصلہ کرے گا۔ شوگر انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق پاکستان کم وبیش 5 لاکھ ٹن چینی 3ماہ کے اندر برآمد کرکے کم وبیش 26 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمائے گا۔