ریاض ، کراچی (شاہدنعیم، نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے عرب سربراہی کانفرنس میں خلیجی ممالک کے ساتھ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا ، چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ سعودی کے آخری روز 6 رکنی خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس اور چین،عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں چین کی نمائندگی صدر شی جن پنگ نے کی، جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے مشترکہ سربراہی اجلاس کا افتتاح کیا،شی جن پنگ نے سربراہی اجلاس کے آغاز میں کہا کہ چین جی سی سی ممالک کی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا اور خلیجی ریاستوں کے لئے ایک اجتماعی سیکورٹی فریم ورک تیار کرے گا، چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ چین اسلام فوبیا کی مخالفت کرتا ہے اور دہشتگردی کو کسی مذہب یا رنگ ونسل سے جوڑنے کو مسترد کرتا ہے ۔