• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاہے کہ شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ اور دفاع کرنا عدلیہ کا اولین فرض ہے ، اگرچہ انصاف کی فوری فراہمی عدلیہ پر مرکوز ہے لیکنʼʼ انصاف سب کیلئے کا تعلق صرف عدالتوں میں ہونے والے فیصلوں سے نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی کے تمام اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پاکستان کا فوجداری انصاف کا نظام کسی بھی دوسری ریاست کی طرح پولیس، پراسیکیوشن، عدلیہ اور جیل خانہ جات پر منحصر ہے، ان تمام اداروں کو انصاف کی انتظامیہ کے نظام کے موثر کام کرنے کیلئے قریبی رابطہ کاری کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے، پولیس اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مناسب تربیت کا فقدان فوجداری نظام کی خراب کارکردگی کے اہم عوامل میں سے ایک ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل(پالیسی میکنگ )کمیٹی اور ایکسیس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈز کی گورننگ باڈی کے دو الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید