• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی پیپلز بس پر فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاڑکانہ(آئی این پی)لاڑکانہ میں نامعلوم افراد نے پیپلز بس پر فائرنگ کردی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ایئر کنڈیشن پلانٹ متاثر ہوا، ملزمان کی تلاش شروع۔پولیس کے مطابق پیپلز بس پر فائرنگ کا واقعہ اللہ والا چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ سے بس کا ائیر کنڈیشن پلانٹ متاثر ہوا تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید