• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی حکومت اور چلانا چاہتے ہیں، ختم کرنے کے لیے جیسا کہوں گا وہی کریں گے، عمران خان

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کاخیال ہے کہ حکومت تھوڑی اورچلنی چاہیے، لیکن حکومت ختم کرنے سےمتعلق جیسامیں کہوں گاویساوہ کرینگے، ہم اپنی تیاری کررہے ہیں اور دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرینگے، اسمبلیاں توڑنے کے حوالے سے ایک دو روز میں فیصلہ کرلیں گے ، پاکستان پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنس چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو اور زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت کی کرپشن کو میڈیا میں نمایاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان نے واضح کیا کہ اسمبلیوں کو توڑنا طے ہے اور یہ دسمبر میں ہی تحلیل ہونگی کیوں کہ ملک کو وہاں پہنچا دیا گیا جہاں سے فوری الیکشن ہی ریسکیو کر سکے گا۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جلد انتخابات کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار کیا جائے جبکہ سلیمان شہباز کی واپسی اور اس کے مقدمات کو اجاگر کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید