• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے معاہدوں کا مطلب امریکا سے عدم تعاون نہیں، سعودی عرب

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے اور تجارتی معاہدوں کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھا جائے گا، چین سے معاہدوں کا مطلب امریکا سے عدم تعاون نہیں۔ سعودی عرب کے چین اور امریکا دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں اور ہم ان کے حصول کے لئےدونوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔عرب چینی سربراہی اجلاس کے اختتام پر لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الحجراف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی بھی ہتھیاروں کے مسئلے سے زیادہ گہرے ہیں تاہم سعودیہ کثیر الجہت تعاون اور تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید