• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، شجاعت حسین

لاہور(نمائندہ خصوصی) سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، عمران سمیت تمام سیاست دانوں کو رابطہ کرنا ے چاہئے ،چودھری پرویز الٰہی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان پر حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کیخلاف درج نہ کریں،آصف زرداری سے ممکن ہے کہ پنجاب کے حوالےسے مستقبل میں پرویز الٰہی سے متعلق کوئی بات ہو،پی ڈی ایم اور پرویز الٰہی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، آصف زرداری سے رابطہ رہتا ہے،ان کو بھی ملک کی بہت فکر ہے،ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید