• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور سیکرٹریٹ، سپریم کورٹ کا وفاق اور صوبے کوبیٹھ کر معاملہ حل کرنیکا حکم

بہاول پور(توصیف احمد)بہاولپورسیکرٹریٹ کی تعمیرکے معاملے میں مزید پیشرفت، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو بیٹھ کرمعاملات حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے، 16دسمبرکو دونوں حکومتوں کے نمائندگان کی میٹنگ شیڈول، لیٹر جاری،معاملات حل ہونے کے قوی امکانات۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے بہاولپورسیکرٹریٹ کی تعمیر کے لئے مختص کی گئی 60ایکڑ سے زائدسرکاری اراضی کامعاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت تھا اور مختص اراضی کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی جاری کیاگیا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کے 25نومبر 2022ء کوہونیوالی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے متعلقہ سیکرٹریزکو حکم جاری کیا۔
اہم خبریں سے مزید