پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد عمر خان کی اور ایس ڈی پی او پبی انعام جان خان کی خصوصی ہدایت پر اکبر پورہ اور نواحی علاقوں کو ڈرگ فری و کرائمز فری اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر ضیا اللہ خان کی سربراہی میں پولیس کمانڈوز دستے تشکیل دے کرمجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر کے مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر کے مجرموں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر دن رات چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مجرموں کا ہر جگہ پیچھا کیا جا رہا ہے جس سے مجرموں پر لرزہ طاری ہو گیا ہے مجرموں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں اورجرائم میں کمی آ گئی ہے ۔ پولیس سٹیشن اکبر پورہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر ضیا اللہ خان اورمحرر محمد علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرینڈ آپریشن کے دوران آئس چرس اور ہیروئین فروشی کا دھندہ کرنے والے منشیات کے پانچ ڈیلروں پندرہ اشتہاری مجرموں پچیس مسلح افراد اور پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاگیا اکبر پورہ اور نواحی علاقوں کو جرائم سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے علاقہ میں پولیس دستوں کی دن رات گشت کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے مجرموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ادھر اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان ویلج کونسل کے چیئرمین ملک قاسم خان اور انجمن تاجران کے صدر صلاح الدین نے اکبر پورہ اور نواحی علاقوں میں مجرموں کے خلاف آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے اور امن کا گہوارہ بنانے کے لئے علاقہ کے عوام علمائے کرام بلدیاتی نمائندے اور تاجر پولیس سے بھر پور تعاون کریں گے۔